وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پنچائیت نظام کی اصولی منظوری دیدی
Web Desk
18 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کے لیے ’’پنچائیت نظام‘‘ کی اصولی منظوری دے دی ہے، جبکہ اس پروگرام کے نفاذ کے لیے جامع رولز اور پالیسی گائیڈ لائنز بھی طلب کر لی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں پنچائیتی نظام کے قیام کی باضابطہ اور اصولی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونین کونسل، موضع، علاقے اور گاؤں کی سطح پر بااختیار پنچائیت کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، جن میں مقامی مستقل رہائشی، نمبردار، اساتذہ، ریٹائرڈ جج، ریٹائرڈ فوجی افسران اور ریٹائرڈ سول سرونٹس بطور رکن شامل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پنچائیت پروگرام کو مؤثر بنانے کے لیے اس کے رولز، پالیسی گائیڈ لائنز اور ضوابط پر مشتمل جامع پلان جلد از جلد پیش کیا جائے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو نچلی سطح پر اختیارات میں حقیقی شراکت دار بنانا چاہتی ہے اور مقامی تنازعات کو قانونی فریم ورک کے اندر غیر رسمی طریقے سے حل کرنے کے لیے ’’پنجاب پنچائیت ایکٹ‘‘ متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنچائیت نظام کے قیام سے عدالتوں پر زیرِ التوا مقدمات کا بوجھ نمایاں طور پر کم ہوگا اور شہریوں کو دہلیز پر فوری و سستا انصاف میسر آ سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی اختلافات اور چھوٹے تنازعات کو حل کرنے کے لیے عدالت ہی پہلا فورم نہیں ہونی چاہیے بلکہ پنچائیت کو بھی ایک مؤثر اور قابلِ اعتماد فورم کے طور پر فعال ہونا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
میڈ اِن رشیا فورم میں شریک پاکستانی تجارتی وفد کے اعزاز میں سفیر پاکستان کا خصوصی عشائیہ
18 November 2026
تفصیلی مذاکرات کیلئے وقت نہیں، پوتن اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات مختصر ہوگی: کریملن
18 November 2026
معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک
18 November 2026
ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں جمہوری راستہ ہے: طارق فضل چوہدری
18 November 2026
پمز میں تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ فراہم کردیا گیا: ترجمان
18 November 2026
محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات
18 November 2026
وزارت خارجہ میں گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، آٹھ ایشیائی ممالک کے وفود شریک
18 November 2026
فضائی آلودگی، لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ کراچی ساتویں نمبر پر
18 November 2026