فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق
Web Desk
17 November 2026
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقہ کار پر غور کیا، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے قریبی روابط، باہمی اعتماد اور تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جبکہ فریقین نے خطے میں امن کے قیام کے لیے قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور
17 November 2026
مال گاڑی کو حادثہ، انجن سمیت 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
17 November 2026
ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پاگئے
17 November 2026
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
17 November 2026
لاہور: مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری کا طالبعلم پر تشدد
17 November 2026
باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا
17 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آخری دور 19 نومبر کو ہوگا: لیاقت بلوچ
17 November 2026