ہری پور کو خیبر پختونخوا سے الگ کرکے اسلام آباد میں شامل کرنے کی اطلاعات ہیں: ایمل ولی
Web Desk
17 November 2026
وامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مجوزہ طور پر ضلع ہری پور کو خیبرپختونخوا سے الگ کرکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شامل کرنے کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں، جو محض ایک انتظامی تبدیلی نہیں بلکہ صوبے کے آئینی حقوق کا انتہائی سنجیدہ سوال ہے۔
اپنے ایک اہم پالیسی بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ ہری پور اور صوابی دونوں اضلاع تربیلا ڈیم سے جغرافیائی طور پر براہِ راست منسلک ہیں، جبکہ تربیلا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات دریائے سندھ کے دونوں کناروں پر موجود ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہری پور کو صوبے سے الگ کرنے کے ممکنہ اثرات پہلے واضح کیے جائیں، کیونکہ اس اقدام سے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 161(2) کے تحت خیبرپختونخوا کے خالص پن بجلی منافع (نیٹ ہائیڈل پرافٹ) کے آئینی حق پر براہِ راست اثر پڑے گا۔
صدر اے این پی نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت یہ بھی واضح کرے کہ اس مجوزہ جغرافیائی تبدیلی سے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کسی بھی تبدیلی سے صوبے کے قدرتی وسائل، آبادی، اراضی اور ترقیاتی حقوق بری طرح متاثر ہوں گے، جبکہ آئین کا آرٹیکل 239(4) اس حوالے سے بالکل واضح ہے کہ خیبرپختونخوا کی جغرافیائی حدود میں کوئی بھی تبدیلی متعلقہ صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر ہرگز ممکن نہیں ہے۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ انتظامی اصلاحات عوام کی سہولت، بہتر حکمرانی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے ہونی چاہئیں، نہ کہ صوبوں کے آئینی حقوق کو غیر یقینی بنانے کے لیے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو مشورہ دیا کہ ایسی کسی بھی تجویز کی تمام تفصیلات، قانونی بنیاد اور مکمل مالی و آئینی اثرات پارلیمان اور عوام کے سامنے رکھے جائیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ خیبرپختونخوا کی سرزمین، وسائل اور آئینی حقوق کا تحفظ سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور صوبے کے عوام اور آئینی نمائندوں کو نظرانداز کرکے حقوق سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور
17 November 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق
17 November 2026
مال گاڑی کو حادثہ، انجن سمیت 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
17 November 2026
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
17 November 2026
لاہور: مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری کا طالبعلم پر تشدد
17 November 2026
باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا
17 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آخری دور 19 نومبر کو ہوگا: لیاقت بلوچ
17 November 2026