اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Web Desk
16 November 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ای سی او کونسل کے اجلاس کی کامیاب میزبانی اور بہترین انتظامات پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے مسلسل روابط کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور ای سی او کی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کے حل، کشیدگی میں کمی اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے، اور فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے اور باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026
ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
16 November 2026
ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ
16 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی
16 November 2026
روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات
16 November 2026
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ
16 November 2026