پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
Web Desk
16 November 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو دو سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی چیئرمین شپ مل گئی ہے اور ملک خطے میں ترقی، امن اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے ای سی او وزرائے کونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت پر رکن ممالک کے وفود کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان تنظیم کے چارٹر پر مکمل عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے اور اپنی چیئرمین شپ کے پہلے سال رکن ممالک کے درمیان رابطوں اور باہمی تعاون کو فروغ دے کر ای سی او کو مزید فعال بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وژن 2026ء سے 2035ء خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لیے مستقبل کی سمت متعین کرتا ہے جبکہ علاقائی امن و استحکام ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اسی لیے پاکستان تمام تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے پُرامن حل چاہتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئندہ عرصے میں انسانی وسائل کی ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی، جبکہ پاکستان آئندہ ماہ ایران میں ہونے والے ای سی او سربراہی اجلاس کے انعقاد کا بھی خیرمقدم کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026
ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
16 November 2026
ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ
16 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی
16 November 2026
روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات
16 November 2026
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ
16 November 2026