ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ
Web Desk
16 November 2026
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ دس برس سے منصب پر فائز وزیراعلیٰ صوبے کے انتظامی اور مالی امور چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی مبینہ بے حسی کے باعث اندرونِ سندھ 48 فیصد بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما متاثر ہو رہی ہے، بیشتر اضلاع میں اسکول سے باہر بچوں کا تناسب 44 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور اپریل 2026ء تک صوبے میں 6 ہزار بچے ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہو چکے ہیں، جبکہ حکمران جماعت پر کراچی کی لائنوں سے پانی چوری کر کے شہریوں کو ٹینکرز کے ذریعے فروخت کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔ ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ نئے صوبوں کے قیام کی تحریک روکنے میں ناکامی پر پیپلز پارٹی حواس کھو بیٹھی ہے کیونکہ اسے سالانہ سوا دو ہزار ارب روپے ہاتھ سے نکل جانے اور وفاق میں حکومتی باری نہ لگنے کا خوف لاحق ہے، تاہم مصطفیٰ کمال کے خلاف کسی بھی مبینہ سازش یا پروپیگنڈے کے ذریعے انہیں نئے صوبوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026
ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
16 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی
16 November 2026
روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات
16 November 2026
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ
16 November 2026