موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ
Web Desk
16 November 2026
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ کوپ 31 (COP31) عالمی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات نہ صرف انسانی زندگیوں بلکہ ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، جس سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت عالمی برادری کو متحد ہو کر مشترکہ اور پیشگی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی خطرات سے دوچار شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں حالیہ سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے جبکہ سندھ میں گھروں، کھیتوں اور اسکولوں کو بھاری نقصان پہنچا، تاہم موسمیاتی ناانصافی کا سب سے بڑا بوجھ ترقی پذیر ممالک برداشت کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ماحول دوست اقدامات کے فروغ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر گرین انیشی ایٹو پروگرام شروع کیا ہے، صاف اور قابلِ تجدید توانائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے لاکھوں گھر تعمیر کیے گئے اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے امدادی رقوم براہِ راست متاثرین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شجرکاری مہم کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ساحلی پٹی پر مینگروز کے جنگلات کا پھیلاؤ عالمی سطح پر ایک قابلِ تقلید مثال ہے اور صوبائی حکومت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔
متعلقہ عنوانات
ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
16 November 2026
ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ
16 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی
16 November 2026
روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات
16 November 2026
پاسداران انقلاب کا قشم کے جنوب میں امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
16 November 2026
بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر مذہبی امور، سینیٹر ضمیر گھمرو اور قائم علی شاہ کی ملاقاتیں
16 November 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری امام ہاؤس سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا
16 November 2026
سرکاری اداروں کو خودکفیل بنانے کیلئے مؤثر نظام لانا چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی
16 November 2026