پاسداران انقلاب کا قشم کے جنوب میں امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
Web Desk
16 November 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے خلیجِ فارس میں واقع قشم جزیرے کے جنوب میں الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے ایک امریکی جاسوس ڈرون بحفاظت زمین پر اتار کر قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق قبضے میں لیا گیا امریکی ایم کیو ایم 170 (MQM-170) ڈرون ایران کے فضائی دفاعی اور الیکٹرانک وارفیئر نظام کی نگرانی کر رہا تھا، جسے تکنیکی مہارت سے ناکارہ بنا کر محفوظ طریقے سے اتار لیا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز کے قریب اب تک اس نوعیت کے 4 امریکی ڈرونز بحفاظت قبضے میں لیے جا چکے ہیں جبکہ خطے میں ایرانی فضائی دفاعی فورسز کے ہاتھوں پکڑے جانے والے امریکی ڈرونز کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے، اور اس سے قبل کروڑوں ڈالر مالیت کے امریکی ایم کیو 9 اور ایم کیو 1 ڈرونز بھی ایرانی دفاعی کارروائیوں کا نشانہ بن چکے ہیں، تاہم اس تازہ دعوے پر امریکی فوج کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ عنوانات
ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
16 November 2026
ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ
16 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی
16 November 2026
روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات
16 November 2026
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ
16 November 2026
بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر مذہبی امور، سینیٹر ضمیر گھمرو اور قائم علی شاہ کی ملاقاتیں
16 November 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری امام ہاؤس سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا
16 November 2026
سرکاری اداروں کو خودکفیل بنانے کیلئے مؤثر نظام لانا چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی
16 November 2026