مسجد آیا صوفیا کے نیچے 1600 برس قدیم پُراسرار سرنگیں دریافت
Web Desk
16 November 2026
ترکیہ کے شہر استنبول میں واقع تاریخی مسجد آیا صوفیہ کے نیچے صدیوں پرانے زیرِ زمین سرنگوں کے نظام سے تقریباً تین ہزار ٹن ملبہ ہٹانے کے بعد طویل عرصے سے مٹی تلے دبے خفیہ راستے منظرِ عام پر آ گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے فروری 2025ء میں ان سرنگوں کی کھدائی اور صفائی کا کام شروع کیا تھا، جس کے حوالے سے ماہرِ آثارِ قدیمہ حسن فرات دیکر نے استنبول میں ایک پریزنٹیشن کے دوران انکشاف کیا کہ تقریباً 1600 سال قدیم یہ سرنگیں رومی دور میں تعمیر کی گئی تھیں جو ماضی میں شہر کے پانی کی ترسیل، نکاسیِ آب اور محفوظ زیرِ زمین گزرگاہوں کے طور پر استعمال ہوتی تھیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیرِ زمین موجود بعض ڈھانچے 537ء عیسوی میں بازنطینی شہنشاہ جسٹینین اوّل کے دور میں مکمل ہونے والی موجودہ آیا صوفیہ کی تعمیر سے بھی قدیم ہیں، اور حالیہ صفائی کے بعد محققین کو ان پوشیدہ حصوں تک براہِ راست رسائی حاصل ہو گئی ہے جو رومی و بازنطینی دور کے شہری نظام اور تعمیراتی مہارت کو سمجھنے میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
بھارت میں حیران کن واقعہ، مردہ قرار دی گئی خاتون7سال بعد زندہ برآمد
15 November 2026
شارجہ کتاب میلہ: 1954ء سے محفوظ نایاب اخبارات، رسائل اور تاریخی تصاویر کا منفرد ذخیرہ پیش
14 November 2026
بنگلہ دیشی فوٹوگرافر کا عالمی اعزاز، ایک تصویر پر 7 لاکھ 34 ہزار درہم کا انعام
13 November 2026
انڈونیشیا: بچوں نے خوفناک اژدھے کو سلائیڈ بنا لیا
12 November 2026
شارجہ میں ننھے سائنس دانوں کا روبوٹک گاڑیاں اور دلچسپ مشینیں تیار کرنے کا عملی مظاہرہ
12 November 2026
چڑیا گھر سے 2 شیر فرار ہونے کی افواہ، اے آئی تصویر نے امریکا میں ہلچل مچا دی
11 November 2026
شادی نہ ہونے پر پیسے واپس! ڈیٹنگ ایپ کی انوکھی پیشکش نے سب کو حیران کر دیا
11 November 2026
سائبیریا کے 2800 سال قدیم مقبرے سے بھنگ کے ایک ہزار بیج دریافت
10 November 2026