پاکستانی شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل، ملتان سرفہرست
Web Desk
15 November 2026
فضائی آلودگی نے پاکستان کے متعدد شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث ملک کے مختلف حصے شدید اسموگ اور مضرِ صحت فضا کا شکار ہو گئے ہیں۔ فضائی معیار کے تازہ اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق ملتان 277 ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ آلودگی کی بلند ترین سطح پر موجود ہے جبکہ گجرات 275، فیصل آباد 233، گوجرانوالہ 230، بہاولپور 227، سیالکوٹ 221 اور پشاور 209 اے کیو آئی کے ساتھ شدید متاثرہ شہروں میں شامل ہیں؛ دوسری جانب لاہور 191 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں اور کراچی 173 اے کیو آئی کے ساتھ نویں نمبر پر آ گیا ہے۔ ماہرین اور متعلقہ حکام نے فضائی آلودگی میں اس خطرناک اضافے کے پیشِ نظر شہریوں بالخصوص بچوں، بزرگوں اور سانس و دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خصوصی احتیاط برتنے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے، ماسک کا لازمی استعمال کرنے اور کھلی فضا میں جسمانی سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سالک حسین نے مریم نواز کے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا جواب بھجوا دیا
15 November 2026
پاکستان کا او آئی سی کے مقاصد اور ترجیحات کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان
15 November 2026
سوات اور گردونواح میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
15 November 2026
سیاست میں تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر ناگزیز ہے: رانا ثنااللہ
15 November 2026
فرانس میں بڑا سائبر حملہ، 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ذاتی ڈیٹا متاثر ہونے کا خدشہ
15 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 November 2026
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026