فرانس میں بڑا سائبر حملہ، 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ذاتی ڈیٹا متاثر ہونے کا خدشہ
Web Desk
15 November 2026
فرانس میں ایک بڑے سائبر حملے کے نتیجے میں 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ذاتی ڈیٹا متاثر ہو گیا ہے، جس میں طبی مراکز اور لیبارٹریوں سے منسلک حساس معلومات لیک ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر شہریوں کی رازداری سے متعلق تشویش بڑھ گئی ہے اور حکام نے ڈیٹا چوری کی تحقیقات و سیکیورٹی جائزے کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب یورپ کے مختلف ممالک بشمول سویڈن اور بیلجیم میں سپر مارکیٹس کے ریفریجریشن نظاموں پر ہونے والے سائبر حملوں اور بڑی مقدار میں خوراک ضائع ہونے کے واقعات کے بعد جرمنی کے انفارمیشن سیکیورٹی ادارے نے ڈنمارک کی ایک کمپنی کے صنعتی کولنگ آلات میں موجود سیکیورٹی خامیوں سے خبردار کر دیا ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ فرانس میں بھی اسی کمپنی کی تیار کردہ درجہ حرارت کنٹرول کرنے والی ٹیکنالوجی کو ہیکنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جرمن ادارے نے جمعے کو جاری کردہ سیکیورٹی ایڈوائزری میں ہدایت کی ہے کہ متاثرہ صنعتی کولنگ نظاموں کو ممکن ہو تو فوری طور پر انٹرنیٹ سے منقطع کر دیا جائے یا پھر ان کے نیٹ ورک کنکشن کو وی پی این (VPN) کے ذریعے محفوظ بنایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل، ملتان سرفہرست
15 November 2026
سالک حسین نے مریم نواز کے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا جواب بھجوا دیا
15 November 2026
پاکستان کا او آئی سی کے مقاصد اور ترجیحات کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان
15 November 2026
سوات اور گردونواح میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
15 November 2026
سیاست میں تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر ناگزیز ہے: رانا ثنااللہ
15 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 November 2026
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026