LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال

Web Desk

15 November 2026

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے، اس لیے والدین اپنی اولاد کی تعلیم کو زندگی کا سب سے بڑا مشن بنائیں اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں۔ اپنے آبائی حلقے نارووال میں ’پنجاب دھی رانی پروگرام‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے مستحق خاندانوں کو مبارکباد پیش کی اور زور دیا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی مالی معاونت کو بچوں کی تعلیم، ترقی اور روشن مستقبل کی تعمیر پر خرچ کیا جائے تاکہ آنے والی نسل خودکفیل بن سکے اور خاندان خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نارووال میں میڈیکل، انجینئرنگ اور ایگریکلچر سمیت اعلیٰ تعلیم کے تمام بڑے مواقع فراہم کر دیے گئے ہیں جو نوجوانوں کو کامیابی کے نئے آسمانوں تک پہنچانے اور غربت کے خاتمے کے خواب کو حقیقت بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔