نیتن یاہو کی سیاسی چال ناکام، آئزن کوٹ نے اتحادی حکومت مسترد کردی
Web Desk
15 November 2026
اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور وزارتِ عظمیٰ کے نامزد امیدوار گادی آئزن کوٹ نے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی جانب سے قومی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش کو سیاسی چال قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق گادی آئزن کوٹ نے کہا کہ نیتن یاہو بخوبی جانتے ہیں کہ وہ انتخابات ہار چکے ہیں اور اتحادی حکومت کی یہ پیشکش دراصل نئی حکومت کی تشکیل میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی ایک کوشش ہے، تاہم ایسے حربے نہ ان پر اثر انداز ہو سکتے ہیں اور نہ ہی اسرائیلی شہریوں پر۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیتن یاہو نے اپوزیشن کو قومی اتحادی حکومت بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجوزہ حکومت میں صرف یہودی جماعتوں کو شامل کیا جائے تاکہ ایران کے خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے، جبکہ حالیہ انتخابات کے بعد 67 ارکانِ پارلیمان کی حمایت حاصل کرنے والے گادی آئزن کوٹ کو اسرائیلی صدر کی جانب سے پہلے ہی نئی حکومت سازی کی باضابطہ ذمہ داری سونپی جا چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
15 November 2026
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ
15 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026