LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جیو جِتسو کی عالمی کانگریس 2026ء، اولمپک شناخت کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق اماراتی صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، قومی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال روسی فوج نے تیرسیانکا پر کنٹرول حاصل کر لیا، 300 سے زائد عمارتوں کی تلاشی ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی دبئی کی تیار کردہ 10 ویڈیو گیمز کی نمائش، کھلاڑیوں نے آزمائش کے بعد تجاویز دیں اے پی پیک یوتھ ونگ کا بڑا کارنامہ: نیویارک میں پہلے پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن کا کامیاب انعقاد مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر دبئی میں بینک اکاؤنٹس کھلوانے کے بدلے رقم دینے والا فراڈ گینگ گرفتار امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح نظامِ انصاف مؤثر بنانے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں: ملک احمد خان خیبرپختونخوا میں 200 سے زائد ہسپتال برسوں سے بند رہنے کا انکشاف بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ 28 ویں ترمیم پر بات کرنی ہے تو براہ راست ان سے کی جائے: سلمان اکرم راجہ شیر کے حملے سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ، ورثا نے ملزمان کو معاف کر دیا ایم کیو ایم پہلے اپنے گھر کا قبلہ درست کرے، پھر استعفوں کی بات کرے: سعدیہ جاوید

اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح

Web Desk

15 November 2026

اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے اہم اجلاس کی بھرپور اور مؤثر میڈیا کوریج کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں جدید سہولیات سے آراستہ میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل نے باضابطہ طور پر میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا اور وہاں ملکی و غیر ملکی صحافیوں کو فراہم کی جانے والی پیشہ ورانہ سہولیات اور انتظامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے قائم کیے گئے اس خصوصی میڈیا سینٹر کا بنیادی مقصد ای سی او اجلاس کی بروقت، تیز رفتار اور مؤثر کوریج کے لیے صحافیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو سینٹر میں دستیاب تمام تکنیکی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشفاق احمد خلیل نے کہا کہ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے ای سی او اجلاس کی بہترین میڈیا کوریج یقینی بنانے کے لیے بھرپور اور جامع اقدامات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر میں صحافیوں کی سہولت کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ، خصوصی ورکنگ ڈیسک، جدید ڈیجیٹل سٹوڈیو اور پوڈکاسٹ سٹوڈیو کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ سرکاری اعلانات اور میڈیا بریفنگز کے لیے مخصوص کانفرنس رومز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

دورے کے دوران وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں قائم خصوصی کلچرل پویلین اور وہاں لگائے گئے مختلف ثقافتی سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلچرل پویلین میں پاکستان کی مالا مال ثقافت، روایات اور دستکاری کے خوبصورت رنگ نمایاں کیے گئے ہیں، جس سے اجلاس میں شریک غیر ملکی مہمانوں اور بین الاقوامی صحافیوں کو پاکستانی ثقافت اور مہمان نوازی سے قریب سے روشناس ہونے کا بہترین موقع ملے گا۔