بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ 28 ویں ترمیم پر بات کرنی ہے تو براہ راست ان سے کی جائے: سلمان اکرم راجہ
Web Desk
15 November 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے واضح پیغام بھجوایا ہے کہ اگر کسی نے 28ویں آئینی ترمیم اور دیگر قومی و سیاسی معاملات پر بات کرنی ہے تو وہ بالواسطہ ذرائع کے بجائے براہِ راست ان سے بات کرے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے سوال اٹھایا کہ جب جیل میں تین گھنٹے طویل ملاقات کسی اور شخصیت سے ہو سکتی ہے تو مقتدر فیصلہ ساز خود بانی پی ٹی آئی سے براہِ راست بات کیوں نہیں کرتے؟ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں نئے صوبوں کے قیام اور آئینی معاملات کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے، تاہم جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے باقاعدہ مشاورت نہیں ہوگی، اس وقت تک کوئی بھی بات یا پیش رفت آگے نہیں بڑھ سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم کا باضابطہ متن بھی سامنے نہیں لایا گیا۔
سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کے عوام کی سب سے بڑی نمائندہ سیاسی جماعت ہے اور اسے نظرانداز کر کے کوئی بڑا فیصلہ ممکن نہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے اصولوں اور نظریے کے برعکس کسی قسم کی کوئی بات یا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
جیل ملاقاتوں کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر سے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ جس نے جو بھی بات کرنی ہے وہ خود آ کر ان سے کرے، محض ایک رکنِ قومی اسمبلی کی ملاقات کافی نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی سے پارٹی کی مرکزی قیادت کی ملاقات انتہائی ضروری ہے۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی تھی کہ وہ جن رہنماؤں کی فہرست دیں گے صرف ان کی ملاقات کرائی جائے، لیکن فہرست میں شامل ناموں کے بجائے حکام کی جانب سے خود ہی دوسرے نام شامل کر دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب ملاقاتوں کے لیے بار بار ایک ہی مخصوص نام بھیجے جائیں گے تو اس سے فطری طور پر شکوک و شبہات پیدا ہوں گے۔
اپنے پارٹی عہدے سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے دوٹوک کہا کہ بعض لوگوں کی چھوٹی موٹی ذاتی خواہشات ضرور ہیں، لیکن وہ کہیں نہیں جا رہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں خود بلا کر سیکرٹری جنرل کا عہدہ تفویض کیا تھا تاکہ وہ ان کے بیانیے اور نظریے کی حفاظت کریں، اور وہ اپنے آخری دم تک بانی پی ٹی آئی کے نظریے کا دفاع کرتے رہیں گے۔ آخر میں انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ غیر اہم لوگوں کی بے بنیاد باتوں پر بالکل توجہ نہ دی جائے۔
متعلقہ عنوانات
روسی فوج نے تیرسیانکا پر کنٹرول حاصل کر لیا، 300 سے زائد عمارتوں کی تلاشی
15 November 2026
ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی
15 November 2026
دبئی کی تیار کردہ 10 ویڈیو گیمز کی نمائش، کھلاڑیوں نے آزمائش کے بعد تجاویز دیں
15 November 2026
اے پی پیک یوتھ ونگ کا بڑا کارنامہ: نیویارک میں پہلے پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن کا کامیاب انعقاد
15 November 2026
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
15 November 2026
دبئی میں بینک اکاؤنٹس کھلوانے کے بدلے رقم دینے والا فراڈ گینگ گرفتار
15 November 2026
امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
15 November 2026