ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں عربی موسیقی کی دلفریب دھنوں نے شائقین کے دل جیت لیے
Web Desk
15 November 2026
ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے 17ویں روز عربی لے اور کلاسیکی آہنگ کا جادو شرکاء کے سر چڑھ کر بولا، جہاں عالمی شہرت یافتہ فنکاروں نے اپنی منفرد پیشکش اور تربیتی سیشنز سے سماں باندھ دیا۔
فیسٹیول کے اس خصوصی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات، شام، تیونس، امریکہ اور مونٹی نیگرو سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فنکاروں نے ایک خصوصی میوزک ورکشاپ کا انعقاد کیا اور شریک نوجوانوں و فنونِ لطیفہ کے طلبہ کو عربی موسیقی کے رموز کی عملی تربیت دی۔
عربی موسیقی کی دلفریب لے اور روایتی کلاسیکی اسلوب کو قریب سے جاننے اور سمجھنے کے لیے شائقینِ موسیقی کی بڑی تعداد نے اس ایونٹ میں شرکت کی، جبکہ ورکشاپ کے دوران شرکاء نے سیکھنے کے عمل میں بھرپور دلچسپی اور جوش و خروش کا اظہار کیا۔
خصوصی ورکشاپ کے دوران بین الاقوامی ماہر فنکاروں نے شرکاء کو عربی تال، سُروں کے اتار چڑھاؤ اور کلاسیکی دھنوں کی فنی باریکیوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، جبکہ سیشن کے اختتام پر ان عالمی فنکاروں نے لائیو پرفارمنس کے ذریعے اپنی مسحور کن آواز اور سازوں کا جادو بھی جگایا۔
مختلف براعظموں اور ممالک سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت فنکاروں کے باہمی اشتراک سے سجنے والی اس منفرد اور یادگار ثقافتی محفل نے حاضرین اور شائقینِ موسیقی کے دل جیت لیے اور ہال تالیوں سے گونجتا رہا۔
متعلقہ عنوانات
موسیقی، رقص، مزاح کا حسین امتزاج: شارجہ بک فیئر میں پریوں کی کہانیاں حقیقت بن گئیں
15 November 2026
ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں عربی موسیقی کی دلفریب دھنوں نے شائقین کے دل جیت لیے
14 November 2026
معروف اداکارہ موشومی چٹرجی کے شوہر اور فلم پروڈیوسر جیانتا مکھرجی انتقال کرگئے
14 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں ہر ثقافت موجود، آرٹس کونسل کراچی گلدستہ بن گیا: آئی جی سندھ
13 November 2026
ماسکو میں ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز، روسی فلم ’’اگست‘‘ نے 10 لاکھ ڈالر کا اعزاز جیت لیا
13 November 2026
رونالڈو کا فٹبال کے بعد ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز کی پروڈکشن شروع
13 November 2026
پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ کی اداکارہ دنانیر مبین نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا
13 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں عمان کا روایتی ’’رزفہ‘‘ رقص، خصوصی نظم پیش
12 November 2026