ایران کو خلیجی ممالک پر حملوں اور نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے: خلیج تعاون کونسل
Web Desk
14 November 2026
ج تعاون کونسل (GCC) نے باضابطہ طور پر ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے تمام جنگی نقصانات کا مکمل مالی معاوضہ ادا کرے۔
جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایران نے خلیجی ممالک پر ہزاروں میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، جن کے دوران ہوائی اڈوں، اہم بندرگاہوں، تیل و گیس کی تنصیباتی مراکز، بجلی گھروں اور معصوم شہریوں کے رہائشی علاقوں کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔
جاسم البدیوی نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک اس جاری جنگ کا کسی طور پر حصہ نہیں تھے، بلکہ انہوں نے ہمیشہ خطے میں کشیدگی روکنے اور امن کے قیام کی بھرپور کوشش کی، لہٰذا ایران کو ان تمام تباہ کن حملوں اور ان کے منفی نتائج کا براہِ راست ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہران کے ساتھ مستقبل میں کسی بھی قسم کے معاہدے میں صرف جوہری پروگرام تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ میزائلوں، ڈرونز اور خطے میں مسلح عسکری گروہوں کی حمایت جیسے جملہ معاملات کو بھی لازمی طور پر شامل کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے نائب سفیر غلام حسین نے خلیج تعاون کونسل کے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے الٹا خلیجی ممالک پر سنگین نوعیت کا الزام عائد کیا ہے۔
ایرانی نائب سفیر نے مؤقف اختیار کیا کہ درحقیقت خلیجی ممالک نے ایران پر کیے جانے والے امریکی حملوں کے دوران واشنگٹن کی بھرپور عسکری اور لاجسٹک مدد کی تھی۔ غلام حسین نے زور دیا کہ چونکہ انم ممالک نے براہِ راست یا بالواسطہ طور پر امریکا کی مدد کی ہے، اس لیے خلیجی ممالک کو بھی اس جنگ میں اپنے اقدامات کے لیے برابر کا جواب دہ ہونا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کی محبت میں اٹلی کی لڑکی جہلم پہنچ گئی
14 November 2026
حکومتی قانونی ٹیم کا نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم کی تجویز پر غور
14 November 2026
دہشتگردی سیاسی مسئلہ نہیں، جرم ہے، سرمایہ کار ہمارے ہیرو ہیں: ملک احمد خان
14 November 2026
میٹرک سالانہ امتحانات 2027 کا شیڈول جاری
14 November 2026
بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4 خوارج ہلاک
14 November 2026
آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال
14 November 2026
خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ
14 November 2026
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے تین آئل ٹینکر ٹکرا گئے: پاسدارانِ انقلاب
14 November 2026