LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کو خلیجی ممالک پر حملوں اور نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے: خلیج تعاون کونسل پاکستانی نوجوان کی محبت میں اٹلی کی لڑکی جہلم پہنچ گئی حکومتی قانونی ٹیم کا نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم کی تجویز پر غور دہشتگردی سیاسی مسئلہ نہیں، جرم ہے، سرمایہ کار ہمارے ہیرو ہیں: ملک احمد خان میٹرک سالانہ امتحانات 2027 کا شیڈول جاری بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4 خوارج ہلاک آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے تین آئل ٹینکر ٹکرا گئے: پاسدارانِ انقلاب بنگلہ دیش کے 35 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ ذیابیطس کا تیزی سے پھیلاؤ صحتِ عامہ کا سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے، وزیراعظم عالمی بینک نے صوبہ سندھ کیلئے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ذیابیطس خاموش دشمن، احتیاط اور بہتر طرز زندگی سے قابو پایا جا سکتا ہے: مریم نواز پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی: ماہرین کا انکشاف پاکستان کا خلیجی خطے میں بحری آمدورفت کے تحفظ اور علاقائی مذاکرات کا مطالبہ

پاکستانی نوجوان کی محبت میں اٹلی کی لڑکی جہلم پہنچ گئی

Web Desk

14 November 2026

محبت کی سرحدیں پار کرنے کا ایک اور انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں اٹلی سے تعلق رکھنے والی جیسمین نامی لڑکی اسلام قبول کرنے کے بعد ایک پاکستانی نوجوان سے شادی کی غرض سے باقاعدہ طور پر جہلم پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی لڑکی جیسمین اور جہلم کے مقامی رہائشی پاکستانی نوجوان حیدر کے درمیان دوستی کا آغاز سوشل میڈیا کے ایک پلیٹ فارم کے ذریعے ہوا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے گہرے پیار اور محبت میں تبدیل ہو گئی۔ محبت کے اس رشتے کو ہمیشہ کے لیے جوڑنے کے لیے اطالوی لڑکی نے حیدر سے شادی کرنے کا حتمی فیصلہ کیا۔

فیصلے پر عمل کرتے ہوئے جیسمین نے اپنی مرضی اور رضا مندی سے اسلام قبول کیا اور پاکستان کا سفر اختیار کرتے ہوئے جہلم پہنچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق شادی کے تمام قانونی مراحل، دستاویزات اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے یہ جوڑا ڈپٹی کمشنر آفس جہلم بھی پہنچا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا کی یہ پریت اس لحاظ سے بھی انوکھی ہے کہ پاکستانی نوجوان حیدر جہلم کے ایک نجی پراپرٹی آفس میں بطورِ آفس بوائے کام کرتا ہے، اور اس جوڑے کا یہ انوکھا ملاپ اب پورے علاقے میں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔