LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کو خلیجی ممالک پر حملوں اور نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے: خلیج تعاون کونسل پاکستانی نوجوان کی محبت میں اٹلی کی لڑکی جہلم پہنچ گئی حکومتی قانونی ٹیم کا نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم کی تجویز پر غور دہشتگردی سیاسی مسئلہ نہیں، جرم ہے، سرمایہ کار ہمارے ہیرو ہیں: ملک احمد خان میٹرک سالانہ امتحانات 2027 کا شیڈول جاری بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4 خوارج ہلاک آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے تین آئل ٹینکر ٹکرا گئے: پاسدارانِ انقلاب بنگلہ دیش کے 35 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ ذیابیطس کا تیزی سے پھیلاؤ صحتِ عامہ کا سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے، وزیراعظم عالمی بینک نے صوبہ سندھ کیلئے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ذیابیطس خاموش دشمن، احتیاط اور بہتر طرز زندگی سے قابو پایا جا سکتا ہے: مریم نواز پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی: ماہرین کا انکشاف پاکستان کا خلیجی خطے میں بحری آمدورفت کے تحفظ اور علاقائی مذاکرات کا مطالبہ

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

Web Desk

14 November 2026

خیبرپختونخوا کے مخصوص 12 اضلاع کو ڈرون حملوں اور فضائی خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے جدید ترین اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے، اور اس اہم دفاعی منصوبے پر 10 ارب روپے سے زائد کےاقتصادی فنڈز خرچ کیے جائیں گے۔

مشیر اطلاعات برائے مخصوص اضلاع محمود جان بابر کے مطابق یہ جدید ترین ٹیکنالوجی کسی بھی مشکوک ڈرون کی بروقت شناخت کرنے اور اسے فضا میں ہی ناکارہ بنانے یا گرانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جیسے ہی کوئی غیر مجاز ڈرون ان 12 حساس اضلاع کی فضائی حدود میں داخل ہوگا، یہ جدید دفاعی ٹیکنالوجی خود بخود متحرک ہو جائے گی۔

محمود جان بابر نے بتایا کہ یہ جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر شیلڈ کی طرح ان مخصوص اضلاع کو تمام تر ڈرون خطرات سے مؤثر تحفظ فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے اس قسم کی جدید ٹیکنالوجی کا نفاذ وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔

مشیر اطلاعات نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر مختص کردہ 70 ارب روپے کے فنڈز میں سے 60 ارب روپے صوبائی پولیس کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے رکھے گئے ہیں، جبکہ 12 مخصوص اضلاع کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو اس جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی اور سازوسامان کی فراہمی کے لیے 10 ارب روپے سے زائد کے خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں گے۔