LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے تین آئل ٹینکر ٹکرا گئے: پاسدارانِ انقلاب بنگلہ دیش کے 35 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ ذیابیطس کا تیزی سے پھیلاؤ صحتِ عامہ کا سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے، وزیراعظم عالمی بینک نے صوبہ سندھ کیلئے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ذیابیطس خاموش دشمن، احتیاط اور بہتر طرز زندگی سے قابو پایا جا سکتا ہے: مریم نواز پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی: ماہرین کا انکشاف پاکستان کا خلیجی خطے میں بحری آمدورفت کے تحفظ اور علاقائی مذاکرات کا مطالبہ رواں مالی سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1 ہزار 895 ارب روپے منتقل وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہو گا ارجہ بازار باغ کے تاجروں کا فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان، پاکستان مخالف بیانیہ مسترد خیبرپختونخوا کے 8 بالائی اضلاع موسم سرما کے دوران حساس قرار اقوامِ متحدہ کا آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت بحال کرنے پر زور بھارت کے آسام میں منی بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک پاکستان اور کویت کا دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

عالمی بینک نے صوبہ سندھ کیلئے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی

Web Desk

14 November 2026

عالمی بینک نے صوبہ سندھ کے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے 30 کروڑ ڈالر (300 ملین ڈالر) کی خطیر فنانسنگ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق اس اہم مالی معاونت کے نتیجے میں صوبہ سندھ کے پسماندہ دیہی علاقوں میں بسنے والے تقریباً 15 لاکھ افراد کو پینے کے صاف پانی، نکاسی آب اور حفظانِ صحت کی معیاری سہولتیں میسر آئیں گی۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے یہ فنڈنگ خصوصی طور پر ’’اسٹار واش ون‘‘ (STAR WASH-I) منصوبے کی تکمیل کے لیے فراہم کی جائے گی۔

اعلامیے میں اس تشویشناک پہلو کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بچوں کی جسمانی نشوونما متاثر ہونے اور قد نہ بڑھنے (اسٹنٹنگ) کی سب سے بڑی وجہ غیر محفوظ آلودہ پانی اور صفائی کا ناقص نظام ہے۔ عالمی بینک کے مطابق اس منصوبے پر مؤثر عملدرآمد سے دیہی سندھ میں بچوں میں اسٹنٹنگ کی بنیادی وجہ کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا اور آئندہ نسلوں کی صحت بہتر ہوگی۔

اس موقع پر عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے صوبہ سندھ کے دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی اور صفائی ستھرائی کے جاری منصوبوں میں حکومتِ سندھ کے ساتھ اپنا تکنیکی و مالی تعاون بھرپور انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔