LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دریائے مسیسیپی میں آئل ٹینکر کے ساتھ تصادم کے بعد تفریحی کشتی ڈوب گئی گولڈن ویزا کے نام پر فراڈ، اماراتی عدالت کا متاثرہ خاتون کو 13 ہزار 600 درہم ادا کرنے کا حکم دبئی میں اکتوبر کے دوران ٹریفک قوانین کی 27 ہزار 756 خلاف ورزیاں ریکارڈ شارجہ بک فیئر: بچوں کو اپنی حفاظت، اجنبی افراد سے بچاؤ کیلئے خصوصی تربیت محمد علی درانی نے چھوٹے صوبوں کا قیام ناگزیر قرار دے دیا رواں مالی سال عوام سے 10 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول بھارتی ریاست منی پور میں خونریزی، تشدد کا سلسلہ جاری، فائرنگ سے خاتون ہلاک، دو زخمی روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد متوقع ہے: ترجمان کریملن روس، یوکرین مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے: کایا کالاس چیف جسٹس پاکستان کا سپریم کورٹ میں تین قائم مقام ججز تعینات کرنے کا فیصلہ نیتن یاہو کی ایران کیخلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلئے ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں پاکستان اور برطانیہ کی دوستی مضبوط اقتصادی شراکت داری کی متقاضی ہے: وزیراعظم محکمہ صحت پنجاب کے متعدد میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا

روس، یوکرین مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے: کایا کالاس

Web Desk

14 November 2026

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس (Kaja Kallas) نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری امن مذاکرات میں یورپی ممالک کی براہِ راست شمولیت ناگزیر ہے، اور یورپ کو نہ صرف مذاکراتی عمل بلکہ اس سے جڑے اہم فیصلوں میں بھی مؤثر اور فیصلہ کن کردار ملنا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سکیورٹی پالیسی کایا کالاس نے ماسکو کی مذاکراتی حکمتِ عملی پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ روس اپنے زیادہ سے زیادہ مطالبات منوانے کے لیے دباؤ، دھمکیوں اور الٹی میٹم کا راستہ اختیار کرتا ہے، اور مغربی ممالک کی جانب سے دی جانے والی ہر رعایت کے بعد روس اپنے مطالبات میں مزید اضافہ کر دیتا ہے۔

کایا کالاس نے الزام عائد کیا کہ روس مذاکرات کی میز پر مخالف فریق کو کمزور پوزیشن میں دیکھنا چاہتا ہے تاکہ یکطرفہ طور پر اپنی شرائط مسلط کر سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یورپی سلامتی کے مستقبل سے جڑے کسی بھی معاہدے کو یورپ کی شمولیت کے بغیر حتمی شکل نہیں دی جا سکتی۔

اپنے منصب اور سفارتی کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کایا کالاس نے بتایا کہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک نے خارجہ اور سکیورٹی امور میں ان کی قیادت اور نمائندگی کی مکمل حمایت کی ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ روس انہیں یورپ کی نمائندہ کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتا، تاہم یہ فیصلہ کرنا ماسکو کے اختیار میں ہرگز نہیں ہے کہ عالمی سطح پر یورپ کی نمائندگی کون کرے گا۔