معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
Web Desk
13 November 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے اور ملک کے قیمتی معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں جاری منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ خام مال برآمد کرنے کے بجائے ریفائننگ، پروسیسنگ اور مینوفیکچرنگ سمیت مکمل ویلیو چین کی ترقی پر توجہ دی جانی چاہیے تاکہ صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ معدنی ترقی کا حقیقی فائدہ اسی وقت ممکن ہے جب اس کے ثمرات معدنیات سے مالا مال علاقوں کی مقامی آبادیوں تک براہِ راست پہنچیں اور ان کی زندگیوں میں ٹھوس بہتری آئے، جبکہ پاکستان ایسی طویل المدتی بین الاقوامی شراکت داریوں کا خواہاں ہے جو ملک اور شراکت داروں دونوں کے لیے پائیدار معاشی قدر کا باعث بنیں۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی صلاحیتوں اور عزم کو سراہتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ اب ملک کو خام معدنیات کی برآمد سے نکال کر ویلیو ایڈڈ معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف
13 November 2026
پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی
13 November 2026
وفاقی دارالحکومت کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ
13 November 2026
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ
13 November 2026
صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ
13 November 2026
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی
13 November 2026
میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع
13 November 2026
مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان
13 November 2026