LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

Web Desk

13 November 2026

ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح 11.21 فیصد رہی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں؛ ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر 12.06 فیصد، انڈے 5.98 فیصد، آلو 2.42 فیصد، لہسن 1.76 فیصد، مرغی 1.32 فیصد اور آٹا 0.94 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ پیٹرول 7.42 فیصد اور ڈیزل 6.10 فیصد سستا ہوا۔ دوسری جانب سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی کی قیمت میں 111.35 فیصد، بجلی کے نرخوں میں 52.38 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 36.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس کے برعکس سالانہ بنیادوں پر آلو 36.41 فیصد، چینی 24.54 فیصد اور انڈے 23.29 فیصد سستے ہوئے۔