صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ
Web Desk
13 November 2026
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر اگر ریفرنڈم کرا بھی لیا جائے تب بھی یہ معاملہ حتمی طور پر پارلیمنٹ نے ہی طے کرنا ہے، اور تاحال یہ موضوع پارلیمنٹ میں زیرِ بحث آیا ہی نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کرانے کا اختیار بھی پارلیمنٹ کے پاس ہے اور جب یہ معاملہ ایوان میں آئے گا تو اس پر باقاعدہ پالیسی اسٹیٹمنٹ دی جائے گی اور تفصیلی بحث ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے وکلا کی ملاقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دونوں وکلا نے ان سے ملاقات کی ہے اور اب آئندہ دنوں میں ان کے رویے کا اندازہ ہوگا، تاہم وکلا نے ملاقات کے بعد باہر آ کر سیاسی گفتگو کی جو اگلی ملاقاتوں کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کی کال کے تناظر میں انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی اور ہر طرح کی یقین دہانی کرائی گئی، جبکہ ماضی میں ملاقاتوں پر پابندی اس لیے عائد کی گئی تھی کہ ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
متعلقہ عنوانات
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
13 November 2026
پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی
13 November 2026
وفاقی دارالحکومت کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ
13 November 2026
میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع
13 November 2026
مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان
13 November 2026
پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
13 November 2026
پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
13 November 2026
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
13 November 2026