LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جہلم اور پنڈ دادنخان کے عوام کیلئے بڑا تحفہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش، بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری سے راستے بند

میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع

Web Desk

13 November 2026

میر رضا کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا دوسرا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، جس میں کیس کے مرکزی کردار میر رضا کے شراکت دار احمد بھاردے کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق احمد بھاردے سے پوچھ گچھ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور انہیں متعدد مرتبہ طلب کر کے کئی گھنٹوں تک تفتیش کی جا چکی ہے، جبکہ وہ اس وقت تیموریہ تھانے میں موجود ہیں جہاں سے انہیں آج جے آئی ٹی کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی آج کی پیشی اور تحقیقات کی روشنی میں حتمی فیصلہ کرے گی اور دورانِ تفتیش ٹھوس شواہد سامنے آنے کی صورت میں احمد بھاردے کو باقاعدہ حراست میں لے کر جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے، جبکہ ٹیم کی جانب سے کیس کے تمام پہلوؤں پر تیزی سے کام جاری ہے۔