پی آئی اے کی نجکاری آج، 75 فیصد حصص کیلئے بولیاں لگائی جائیں گی
Web Desk
23 December 2025
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل آج شروع ہوگا، نجکاری کمیشن 75 فیصد حصص کے لیے بولی منعقد کرے گا۔ بولی دہندگان کی جانب سے سیل شدہ بولیاں صبح 10:30 بجے جمع کرائی جائیں گی، جبکہ ریفرنس قیمت کی منظوری نجکاری کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری دے گی۔
بولیاں دوپہر 3:30 بجے ایک تقریب میں بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائیں گی، جہاں بولیوں اور ریفرنس قیمت کا اعلان کیا جائے گا۔ نجکاری کا عمل طے شدہ ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔
51 سے 100 فیصد حصص کی فروخت سے حاصل رقم کا 92.5 فیصد پی آئی اے پر خرچ ہوگا، جبکہ 7.5 فیصد قومی خزانے میں جمع ہوگا۔ بین الاقوامی آبزرورز بولی کے عمل کی نگرانی کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ایوی ایشن ماہر تبسم پردیسی کے مطابق پی آئی اے کی کامیاب نجکاری معیشت کے لیے اہم ہے اور بڑے بزنس گروپس کے پاس واضح بزنس پلان موجود ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر
24 August 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
24 August 2026
پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد
24 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
24 August 2026
21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ
24 August 2026
خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں
24 August 2026
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
24 August 2026