تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 صحرائی دیہات آفت زدہ قرار
Web Desk
13 November 2026
سندھ حکومت نے شدید خشک سالی اور زرعی نقصانات کے پیشِ نظر تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 صحرائی دیہاتوں کو مالی سال 2026-27 کے لیے باضابطہ طور پر آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔
محکمہ ریلیف و بحالی کے مطابق مون سون کے موسم کے دوران غیر معمولی اور غیر مساوی بارشوں کے باعث ان صحرائی علاقوں میں خشک سالی کی سنگین صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں بارانی فصلیں بری طرح تباہ ہو گئیں اور مقامی مویشیوں کے لیے چارے کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خشک سالی کی وجہ سے متاثرہ دیہاتوں میں زراعت اور مویشی پالنے کے شعبے سے وابستہ مقامی آبادی کو شدید معاشی اور معاشرتی مشکلات کا سامنا ہے، اور ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا بنیادی مقصد متاثرین کو بروقت سرکاری ریلیف اور مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ دوسری جانب جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت ضلع تھرپارکر کے تعلقہ کالوئی کے 9 نہری دیہاتوں کو آفت زدہ قرار دینے کے فیصلے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدارتی انتخابات: جے ڈی وینس، مارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار
13 November 2026
ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار جاں بحق
13 November 2026
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب جم میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
13 November 2026
گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی
13 November 2026
غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن، اسرائیل فوری اقدامات کرے: روسی وزارت خارجہ
13 November 2026
ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز میں پاکستان کی شرکت پر خوشی ہے، ماریہ زخارووا
13 November 2026
روس یوکرین تنازع کے حل کی کوششیں تیز، امریکی وفد کی شیخ محمد بن زاید سے اہم ملاقات
13 November 2026
ایران کے ساتھ معاہدے کی اب کوئی ضرورت نہیں: امریکی صدر کا دو ٹوک اعلان
13 November 2026