امریکی صدارتی انتخابات: جے ڈی وینس، مارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار
Web Desk
13 November 2026
رائٹرز اور اپسوس (Reuters/Ipsos) کے تازہ سروے کے مطابق امریکا میں 2028 کے صدارتی انتخابات کے ممکنہ امیدواروں میں ریپبلکن جماعت کی جانب سے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو (Marco Rubio) اور نائب صدر جے ڈی وینس (JD Vance)، جبکہ ڈیموکریٹک جماعت کی جانب سے سینیٹر جون اوسوف (Jon Ossoff) اور سابق وزیرِ ٹرانسپورٹ پیٹ بٹی جیج (Pete Buttigieg) مقبول امیدواروں کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
رائٹرز اور اپسوس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 45 فیصد ریپبلکن ووٹرز نے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو صدارتی انتخاب کے لیے موزوں امیدوار قرار دیا ہے، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس کو 43 فیصد ریپبلکن ووٹرز کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ دوسری جانب ڈیموکریٹک ووٹرز میں سینیٹر جون اوسوف اور سابق وزیرِ ٹرانسپورٹ پیٹ بٹی جیج کو 29، 29 فیصد ووٹرز نے اپنی ترجیح قرار دیا ہے۔
اس سروے میں مجموعی طور پر 1,705 امریکی شہریوں کی رائے شامل کی گئی۔ سروے رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ریپبلکن حلقے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے حوالے سے مختلف آرا رکھتے ہیں، جبکہ ڈیموکریٹس کے درمیان بھی آئندہ صدارتی انتخابات کی حکمتِ عملی پر اختلاف پایا جاتا ہے۔ تاہم مبصرین کے مطابق 2028 کے صدارتی انتخابات میں ابھی خاصا وقت باقی ہے اور تاحال کسی بھی ممکنہ امیدوار نے اپنی باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز نہیں کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا، داخلی امور پر توجہ دینے کی ہدایت
13 November 2026
ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے علاقے سیرک پر حملہ
13 November 2026
ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے: سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم
13 November 2026
ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ
13 November 2026
یو اے ای نے کئی روز کی بندش کے بعد راس الخیمہ اور شارجہ کے کچھ ساحل کھول دیئے
13 November 2026
ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار جاں بحق
13 November 2026
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب جم میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
13 November 2026
گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی
13 November 2026