LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدارتی انتخابات: جے ڈی وینس، مارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار جاں بحق واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب جم میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن، اسرائیل فوری اقدامات کرے: روسی وزارت خارجہ ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز میں پاکستان کی شرکت پر خوشی ہے، ماریہ زخارووا روس یوکرین تنازع کے حل کی کوششیں تیز، امریکی وفد کی شیخ محمد بن زاید سے اہم ملاقات تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 صحرائی دیہات آفت زدہ قرار ایران کے ساتھ معاہدے کی اب کوئی ضرورت نہیں: امریکی صدر کا دو ٹوک اعلان آزاد کشمیر میں قیمتی معدنی اور یاقوت کے بڑے ذخائر موجود ہیں: سید افتخار گیلانی ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج، صدر مملکت سے محسن نقوی کی اہم ملاقات مستونگ میں بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے

ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج، صدر مملکت سے محسن نقوی کی اہم ملاقات

Web Desk

13 November 2026

ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج کے درمیان وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوابشاہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ہونے والی اس اہم نشست کے دوران ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام اور ممکنہ 28ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے ہونے والی حالیہ ملاقات، ان کی بہنوں کی رہائی اور اس کے ملکی سیاست پر مرتب ہونے والے اثرات پر بھی گفتگو کی گئی، جس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ معاملات کے پائیدار حل کے لیے سیاسی مذاکرات پر زور دیا۔

علاوہ ازیں ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال اور صوبے میں امن و امان کی مجموعی فضا بھی تفصیلی طور پر زیر بحث آئی، جبکہ ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال اور دیگر اہم قومی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو ملک بھر میں قیامِ امن اور سکیورٹی سے متعلق کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ سیاسی حلقوں کی جانب سے ملک میں ’’ری سیٹ‘‘ سے متعلق حالیہ بیانات کے تناظر میں اس ملاقات کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔