ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ
Web Desk
13 November 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز میں دو دیوہیکل آئل سپر ٹینکرز میں زوردار دھماکوں کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی، جبکہ ان دونوں بحری جہازوں پر مجموعی طور پر 40 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لدا ہوا تھا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز کے ایک غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے اور انہوں نے ایرانی بحری حکام کی جانب سے متعدد بار دی گئی وارننگز کو یکسر نظرانداز کر دیا تھا۔ پاسداران کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کو پہلے ہی واضح طور پر خبردار کیا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ انتہائی غیر محفوظ ہے، تاہم انہوں نے امریکی فوج کے مبینہ تعاون پر بھروسا کرتے ہوئے اس ممنوعہ راستے سے گزرنے کی کوشش کی۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اس واقعے کے بعد سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عسکری تعاون کے سہارے آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دیگر بحری جہازوں کا بھی یہی انجام ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
مستونگ میں بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید
13 November 2026
یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق
13 November 2026
ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی
13 November 2026
پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے
13 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن روانہ
13 November 2026
طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی سے رابطوں بارے حقیقت بتا دی
13 November 2026
وفاقی آئینی عدالت: ایم پی او کیسز کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر
13 November 2026
میکسیکو نے تارکین وطن نہ روکے تو معاشی پابندیاں سخت کردیں گے، ٹرمپ
13 November 2026