ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ
Web Desk
12 November 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز میں دو بڑے آئل سپر ٹینکرز میں دھماکوں کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی، جن پر 40 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لدا ہوا تھا۔ ایرانی پاسداران کے مطابق دونوں آئل ٹینکرز بار بار دی جانے والی وارننگز کو نظرانداز کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے غیر مجاز جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کو پہلے ہی خبردار کیا جا چکا تھا کہ آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ غیر محفوظ ہے، تاہم انہوں نے امریکی فوج کے تعاون پر بھروسا کرتے ہوئے اس راستے سے گزرنے کی کوشش کی، جبکہ پاسداران نے واضح دھمکی دی ہے کہ آئندہ بھی امریکی تعاون سے اس جنوبی راستے کو استعمال کرنے والے دیگر جہازوں کا یہی انجام ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق
12 November 2026
پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے
12 November 2026
میکسیکو نے تارکین وطن نہ روکے تو معاشی پابندیاں سخت کردیں گے، ٹرمپ
12 November 2026
یوکرین کے معاملے پر یورپ کو واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا: میکرون
12 November 2026
فن لینڈ کا روسی کھلاڑیوں سمیت شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
12 November 2026
یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات
12 November 2026
شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
12 November 2026
ارجنٹائن نے اپنی مسلح افواج کو دہشت گرد قرار دینے کا ایرانی اقدام مسترد کر دیا
12 November 2026