فن لینڈ کا روسی کھلاڑیوں سمیت شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
Web Desk
12 November 2026
فن لینڈ کی حکومت نے روسی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کا اطلاق 16 نومبر 2026ء سے ہوگا۔ حکومتی فیصلے کے تحت روسی کھلاڑیوں سمیت مختصر مدت کے لیے کام کی غرض سے فن لینڈ آنے والے دیگر روسی شہریوں کا داخلہ بھی محدود کر دیا جائے گا، کیونکہ فن لینڈ کے مطابق روسی کھلاڑیوں کی آمد سے اس کے بین الاقوامی تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ قبل ازیں فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونن نے گزشتہ ہفتے اس پالیسی میں ترمیم کا اعلان کیا تھا جسے آخری مرتبہ 2023ء کے موسم گرما میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ فن لینڈ پہلے ہی روسی شہریوں کے غیر ضروری سفر پر پابندیاں عائد کر چکا ہے، تاہم مستقل رہائش پذیر روسی شہریوں کے اہل خانہ، ٹرانسپورٹ ورکرز، کاروباری افراد اور اپنے ملکیتی اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے آنے والے افراد کو بدستور استثنیٰ حاصل رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق
12 November 2026
پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے
12 November 2026
ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ
12 November 2026
میکسیکو نے تارکین وطن نہ روکے تو معاشی پابندیاں سخت کردیں گے، ٹرمپ
12 November 2026
یوکرین کے معاملے پر یورپ کو واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا: میکرون
12 November 2026
یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات
12 November 2026
شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
12 November 2026
ارجنٹائن نے اپنی مسلح افواج کو دہشت گرد قرار دینے کا ایرانی اقدام مسترد کر دیا
12 November 2026