سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر
Web Desk
12 November 2026
رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی جانب سے سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان کی بازیابی کے لیے وفاقی آئینی عدالت میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 175E کی ذیلی شق 3 کے تحت دائر کی گئی اس درخواست میں وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 232، 234 اور 245 کے تحت کسی بھی شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا اختیار حاصل نہیں اور سیاسی مقاصد کے تحت کی جانے والی کارروائی اختیارات کا ناجائز استعمال اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ حکام کو تینوں رہنماؤں کا موجودہ مقام اور حراست کی وجوہات ظاہر کر کے انہیں عدالت میں پیش کرنے، جبکہ وکلا، اہلِ خانہ تک رسائی، طبی سہولیات اور تشدد سے تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت بند
12 November 2026
12 November 2026
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
12 November 2026
پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار
12 November 2026
نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی
12 November 2026
سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج
12 November 2026
گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی
12 November 2026
پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ
12 November 2026