Web Desk
12 November 2026
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے معروف قانون دان نیاز اللہ خان نیازی کو انصاف لائرز فورم (ILF) پاکستان کا نیا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نیاز اللہ خان نیازی اس وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ترجمان کی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے ہیں۔ تقرری کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے نیاز اللہ نیازی کی پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات، محنت اور وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی۔ بیرسٹر گوہر نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نیاز اللہ نیازی کی قیادت میں انصاف لائرز فورم مزید مضبوط، متحد اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر منظم ہوگا اور آزاد عدلیہ، قانون کی حکمرانی اور عدالتی اصلاحات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر
12 November 2026
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
12 November 2026
پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار
12 November 2026
نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی
12 November 2026
سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج
12 November 2026
گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی
12 November 2026
پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ
12 November 2026
غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید ہوگئے
12 November 2026