سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج
Web Desk
12 November 2026
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عرب اخبار ’الشرق الاوسط‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی و خودمختاری کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کو مکمل تیار ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کو دفاعی مقاصد کے لیے فوجی اہلکار، عسکری صلاحیتیں، تربیت اور لاجسٹک معاونت فراہم کرے گا، جبکہ پاکستانی دستے پہلے ہی وہاں دفاعی و تربیتی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی شہروں اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ ان حملوں کے بعد ’مکہ دفاعی اتحاد‘ کی ذمہ داریوں پر عملی پیش رفت شروع ہو چکی ہے۔ مزید برآں، انہوں نے 26 اکتوبر کو فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران ملاقات کو علاقائی کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کی کوشش قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
12 November 2026
پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار
12 November 2026
نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی
12 November 2026
گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی
12 November 2026
پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ
12 November 2026
غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید ہوگئے
12 November 2026
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
12 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار
12 November 2026