LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید ہوگئے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار صدر پوتن آج امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے مسی سپی میں بڑا اپ سیٹ، ڈیموکریٹ اسکاٹ کولم نے ریپبلکن سینیٹر کو شکست دے دی ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی

پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ

Web Desk

12 November 2026

پاک فوج نے دفاعِ وطن کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع باغ کے دورافتادہ علاقے کوٹھیاں میں جانوروں کے تحفظ اور علاج کے لیے مفت ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا۔ پاک فوج کی ماہر ویٹرنری ٹیم نے کیمپ کے دوران مقامی افراد کے مال مویشیوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور مجموعی طور پر ایک ہزار 35 جانوروں و پرندوں کا چیک اپ کر کے انہیں حفاظتی ٹیکے لگائے۔ کیمپ میں 150 بھینسوں، 165 گائے، 315 بھیڑوں، 245 بکریوں، 45 مال بردار جانوروں، 278 پولٹری اور 30 پالتو جانوروں کا علاج کیا گیا جبکہ مویشی مالکان کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، جس پر کوٹھیاں کے مقامی رہائشیوں نے پاک فوج کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔