LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی ایران کی جوابی کارروائی یورپ بھر میں امریکی اڈوں تک پھیل سکتی ہے: محسن رضائی صوابی میں فائرنگ سے چوکی انچارج سمیت 2 اہلکار شہید، ڈی آئی خان میں بھی تھانے پر حملہ بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری، سائبر سکیورٹی نظام کی کمزوریاں بے نقاب دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعظم چینی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر گفتگو ایران کی دفاعی صلاحیت پہلے سے زیادہ مضبوط، جنگ کا نتیجہ واضح ہے: رضا طلائی سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید

ایران کی دفاعی صلاحیت پہلے سے زیادہ مضبوط، جنگ کا نتیجہ واضح ہے: رضا طلائی

Web Desk

12 November 2026

ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان رضا طلائی نیک نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی صلاحیت پہلے کے مقابلے میں اب مزید مستحکم اور طاقتور ہو چکی ہے، اور موجودہ کشیدگی اور جنگ کا نتیجہ بالکل واضح ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر امریکی صدر اور وزیر دفاع کے نام جاری کردہ اپنے پیغام میں رضا طلائی نیک نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کو دفاعی سازوسامان اور ہتھیاروں کی فراہمی اس کی اپنی سٹریٹجک پیداوار اور جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کرتی ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیر دفاع کے پیش کردہ “گمراہ کن اعداد و شمار” سے کہیں آگے اور برتر ہے۔

ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ایران کے جائز مطالبات ماننے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔