چودھری سالک حسین سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا
Web Desk
10 November 2026
وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین سمیت متعدد وفاقی وزرا سے ایلیٹ فورس کا مستقل سیکیورٹی پروٹوکول واپس لے لیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے ذرائع کے مطابق پروٹوکول ڈیوٹی پر مامور ایلیٹ فورس کے تمام جوانوں کو فوری طور پر ڈیوٹی ختم کر کے واپس اپنی ریفرنس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا کو اب مستقل کے بجائے صرف صوبہ پنجاب میں آمد اور دوروں کے موقع پر عارضی پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایلیٹ فورس کا مستقل سیکیورٹی پروٹوکول واپس لیے جانے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار
11 November 2026
ناران اور گردونواح میں بارش، برفباری: بابوسر ٹاپ آمدورفت کیلئے بند
10 November 2026
مذہبی شخص ہوں، امید ہے جنت میں جاؤں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
10 November 2026
وزیراعظم کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انطالیہ پہنچ گئے
10 November 2026
ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل
10 November 2026
پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
10 November 2026
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
10 November 2026
محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی
10 November 2026