وزیراعظم کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انطالیہ پہنچ گئے
Web Desk
10 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے تحت منعقد ہونے والی فریقین کی 31ویں کانفرنس (کوپ 31) کے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے ہیں۔
انطالیہ ایئرپورٹ پہنچنے پر ترکیہ کے نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت گوکھان یازگی، ترکیہ میں پاکستان کی نامزد سفیر آمنہ بلوچ اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا گرمجوش استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کوپ 31 کے سربراہی اجلاس اور قابل تجدید توانائی میں منتقلی سے متعلق اعلیٰ سطحی گفتگو سے خطاب کریں گے، جس میں وہ پاکستان کی موسمیاتی ترجیحات اور عالمی برادری کی فوری ذمہ داریوں پر روشنی ڈالیں گے۔
دورے کے موقع پر وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ کانفرنس کے دوران قائم کردہ ‘پاکستان پویلین’ میں موسمیاتی اقدامات پر مبنی 54 مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار
11 November 2026
ناران اور گردونواح میں بارش، برفباری: بابوسر ٹاپ آمدورفت کیلئے بند
10 November 2026
مذہبی شخص ہوں، امید ہے جنت میں جاؤں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
10 November 2026
چودھری سالک حسین سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا
10 November 2026
ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل
10 November 2026
پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
10 November 2026
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
10 November 2026
محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی
10 November 2026