LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ناران اور گردونواح میں بارش، برفباری: بابوسر ٹاپ آمدورفت کیلئے بند مذہبی شخص ہوں، امید ہے جنت میں جاؤں گا: ڈونلڈ ٹرمپ چودھری سالک حسین سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا وزیراعظم کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انطالیہ پہنچ گئے ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات الائنس کے قیام کا اعلان، ہنزہ آصف پہلی چیئرپرسن مقرر ایران کے خلاف مزید بڑے آپریشنز کی ضرورت نہیں، معاشی دباؤ بڑھائیں گے: مارکو روبیو ویکسین خریداری میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن، گرفتار ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبہ و طالبات زخمی وزیراعظم کا متوقع دورہ روس، تعلقات کو اگلے مرحلے میں لے جانے کا موقع فضل الرحمان کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کی بات قبل ازوقت ہے: بیرسٹر گوہر

ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل

Web Desk

10 November 2026

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر میں طبی آلات کے معیار، حفاظت اور افادیت کو یقینی بنانے اور ان کی سخت نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ کی باضابطہ تشکیل کر دی ہے۔

ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طبی آلات بورڈ کے 10 نئے ارکان کی تقرری دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔ بورڈ میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ایبٹ آباد، وزیرآباد اور راولپنڈی کے مختلف طبی اداروں، جامعات اور ہسپتالوں سے تعلق رکھنے والے نامور ماہرین کو شامل کیا گیا ہے تاکہ میڈیکل ڈیوائسز سے متعلق امور کی مؤثر طریقے سے دیکھ بھال کی جا سکے۔

نئے مقرر ہونے والے ارکان میں ڈاکٹر حیات محمد کاکڑ، ڈاکٹر عمیر اکرام، ڈاکٹر عبدالعلیم، وجاہت علی، ڈاکٹر عمارہ ہارون درانی، عطاالرحمان، ڈاکٹر شاہد حسین، ڈاکٹر فیصل شہزاد، عائشہ علی اور ڈاکٹر ردا خان شامل ہیں۔ یہ بورڈ ملک میں طبی آلات کی رجسٹریشن، معیار کی جانچ اور سیکیورٹی پروٹوکولز کی نگرانی کے فرائض سرانجام دے گا۔