اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
Web Desk
10 November 2026
جنوبی ایشیائی امور کے لیے امریکا کی سابق معاون وزیر خارجہ رابن ریفیل نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں جاری مثبت پیش رفت اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل اور اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور امریکا کے ممتاز تھنک ٹینکس، فکری تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے درمیان قریبی روابط، تعلیمی تبادلوں اور علمی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تاکہ عوام کے درمیان رابطوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ناران اور گردونواح میں بارش، برفباری: بابوسر ٹاپ آمدورفت کیلئے بند
10 November 2026
مذہبی شخص ہوں، امید ہے جنت میں جاؤں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
10 November 2026
چودھری سالک حسین سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا
10 November 2026
وزیراعظم کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انطالیہ پہنچ گئے
10 November 2026
ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل
10 November 2026
پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
10 November 2026
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
10 November 2026
محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی
10 November 2026