LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی امریکی وزیر جنگ نے مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دے دیا اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی تربیلا توسیعی منصوبہ حادثہ، وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ حکومت کے پاس عمران خان کیلئے نہ کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل: طارق فضل چودھری ایف بی آر کے اختیارات برقرار، ڈینٹل اور میڈیکل کالجز کی درخواستیں مسترد حکومت کیساتھ مذاکرات کا دسواں دور، پٹرولیم لیوی ختم کرنیکا مطالبہ کیا: لیاقت بلوچ پاکستان روس کے ساتھ عوامی روابط مضبوط بنانے کیلئے تیار ہے، فیصل نیاز ترمذی خلیج تعاون کونسل کا کویت میں جدید مشترکہ فوجی کمانڈ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ گوادر پورٹ پر اہم پیش رفت، پاناما کے پرچم بردار بحری جہاز کی کامیاب برتھنگ تین سال میں سندھ حکومت نے 10 لاکھ گھر بنا کر تاریخ رقم کردی: بلاول بھٹو

نئے صوبوں کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گا: مصطفیٰ کمال

Web Desk

10 November 2026

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے واضح کیا ہے کہ وہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے اپنے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ انہیں حق بات کہنے سے روک لے گا تو ایسا ممکن نہیں، کیونکہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور بچانے کے لیے نئے صوبوں کی تشکیل لازمی اور ناگزیر ہو چکی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ وہ اپنی جماعت کو کمزور نہیں ہونے دیں گے اور اسے مزید فعال بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اپنے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان پر درجنوں الزامات لگائے جا سکتے ہیں لیکن کرپشن یا بے ایمانی کا کوئی الزام نہیں ثابت کیا جا سکتا، حالانکہ وہ ماضی میں ایسے عہدوں پر فائز رہے ہیں جہاں موقع تھا لیکن انہوں نے ہمیشہ شفافیت کو ترجیح دی۔