اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کل سے شروع ہوگی، چیف الیکشن کمشنر کا فول پروف سیکیورٹی کا حکم
Web Desk
10 November 2026
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 3505 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں، جن میں 110 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل کل 11 نومبر سے باقاعدہ شروع ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی مٹیریل کی خریداری اور بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور اضافی نفری پنجاب سے طلب کی جائے گی۔ چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرانے، سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان کی بروقت فراہمی اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت بند
12 November 2026
سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر
12 November 2026
12 November 2026
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
12 November 2026
پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار
12 November 2026
نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی
12 November 2026
سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج
12 November 2026
گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی
12 November 2026