LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہوچکی ہے: وکیل کا دعویٰ حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے تین حوثی میزائل تباہ تربیلا سے دریائے سندھ میں اضافی پانی آج چھوڑے جانے کا امکان، مختلف اضلاع الرٹ امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح کے قریب برقرار روسی افواج کو بھاری نقصانات امن مذاکرات میں کیف کی پوزیشن مضبوط بنا رہے: صدر زیلنسکی ترکیہ: سٹیل فیکٹری میں دھماکے، 16 افراد جاں بحق، 13 زخمی امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مواخذے کی کوششیں مسترد کر دیں ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کیساتھ ’’نہ جنگ، نہ امن‘‘ کی صورتحال ختم کرنے کی ہدایت اسرائیل امریکا کو ایران کیساتھ طویل جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا: باقر قالیباف ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں: صدر ٹرمپ امریکا ایران تنازع حل کرنے کیلئے عالمی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار

مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار

Web Desk

10 November 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان کا ‘مکہ معاہدہ’ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں بلکہ یہ خطے میں امن اور باہمی شراکت داری کی علامت ہے۔ اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (IPRI) کے زیرِ اہتمام انعقاد پذیر ‘مارگلہ ڈائیلاگ’ میں ملکی و غیر ملکی ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں اپنے تمام بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، جبکہ چین کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری ملکی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ملک کی سرزمین کسی دوسرے کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سلامتی کا فریم ورک شدید دباؤ کا شکار ہے اور فوجی طاقت کا بے جا استعمال سفارتکاری کی گنجائش کو محدود کر رہا ہے، اس لیے اقوامِ متحدہ جیسے بین الاقوامی اداروں کو غیر منصفانہ رویوں سے ہٹ کر مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔