حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا
Web Desk
10 November 2026
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا حتمی و فائنل راؤنڈ آج منعقد ہو رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی میزبانی میں یہ اہم اجلاس وزارت خارجہ کے کمیٹی روم میں ہوگا، جس میں حکومت سے پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوامی ریلیف کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگا تیل، مہنگی بجلی، گیس اور ٹیکسوں کا بوجھ عوام کے لیے اب ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری محکموں میں کرپشن قومی معیشت کے لیے ایک بڑا روگ ہے، تاہم پٹرول پر لیوی اور گیس امپورٹ مافیا کے خاتمے سے معاشی پہیہ دوبارہ رواں دواں ہو سکتا ہے اور جماعت اسلامی کی عوام کو ریلیف دلانے کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی۔
متعلقہ عنوانات
منشیات برآمدگی کیس: انمول پنکی کی ساتھی ملزمہ نسیم بی بی مفرور قرار
10 November 2026
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار
10 November 2026
بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہوچکی ہے: وکیل کا دعویٰ
10 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
10 November 2026
ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے تین حوثی میزائل تباہ
10 November 2026
تربیلا سے دریائے سندھ میں اضافی پانی آج چھوڑے جانے کا امکان، مختلف اضلاع الرٹ
10 November 2026
امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں
10 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح کے قریب برقرار
10 November 2026