تربیلا سے دریائے سندھ میں اضافی پانی آج چھوڑے جانے کا امکان، مختلف اضلاع الرٹ
Web Desk
10 November 2026
تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں آج رات اضافی پانی چھوڑے جانے کے امکان کے پیشِ نظر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹک اور ہری پور کے اضلاع کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے تحصیل حضرو اور چھچھ گاؤں سمیت دریائے سندھ کے قریبی علاقوں کے مکینوں کو مساجد میں اعلانات کے ذریعے اپنے مال مویشی اور سامان فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے مطابق ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1492 فٹ ہے جو کہ ڈیڈ لیول سے 90 فٹ بلند ہے، جبکہ ہنڈ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 33 ہزار 737 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب واپڈا ترجمان نے تربیلا ڈیم کی ٹنل نمبر 5 منہدم ہونے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ توسیعی منصوبے کی ٹنل میں کھدائی کے دوران چٹان کا ایک کمزور حصہ گرنے سے کچھ پانی اندر داخل ہوا تھا جسے مکمل طور پر نکال لیا گیا ہے اور تمام ملکی و غیر ملکی ورکرز محفوظ ہیں۔ فی الوقت توسیعی منصوبے پر کام عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، جبکہ ڈیم کے 15 پاور یونٹس سے 656 میگاواٹ بجلی کی پیداوار جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
منشیات برآمدگی کیس: انمول پنکی کی ساتھی ملزمہ نسیم بی بی مفرور قرار
10 November 2026
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار
10 November 2026
بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہوچکی ہے: وکیل کا دعویٰ
10 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا
10 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
10 November 2026
ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے تین حوثی میزائل تباہ
10 November 2026
امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں
10 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح کے قریب برقرار
10 November 2026