ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں: صدر ٹرمپ
Web Desk
10 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ عملی طور پر ختم ہو چکی ہے اور فی الحال مزید فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر امریکہ کسی بھی وقت حملے دوبارہ شروع کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ تہران کے ساتھ نئے معاہدے کے منتظر ہیں اور سعودی عرب و قطر کی طرح امریکہ کی بھی یہی ترجیح ہے کہ تنازع کا پرامن حل نکالا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی قیادت بخوبی جانتی ہے کہ انہیں امریکہ کی شرائط تسلیم کرنا ہوں گی اور ان کے پاس جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ابوظہبی میں ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت کا قوی امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
علامہ اقبالؒ کے یوم ولادت کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں خصوصی تقریب
10 November 2026
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار
10 November 2026
بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہوچکی ہے: وکیل کا دعویٰ
10 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا
10 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
10 November 2026
ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے تین حوثی میزائل تباہ
10 November 2026
تربیلا سے دریائے سندھ میں اضافی پانی آج چھوڑے جانے کا امکان، مختلف اضلاع الرٹ
10 November 2026
امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں
10 November 2026