امریکا ایران تنازع حل کرنے کیلئے عالمی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار
Web Desk
10 November 2026
امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تدارک اور جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی طاقتوں نے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق وہ اگلے ہفتے چین میں منعقد ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ایران کے معاملے پر اہم گفتگو کے لیے پرامید ہیں۔ دوسری جانب امریکی نیوز ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ کی رپورٹ کے مطابق قطر نے پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے ساتھ مل کر ایران امریکہ جنگ بندی کے لیے سفارت کاری تیز کر دی ہے۔ اس سلسلے میں صدر ٹرمپ آج قطری وزیراعظم عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں نئی جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی پر بات چیت ہوگی، جبکہ قطری وزیراعظم کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے بھی الگ ملاقات متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
علامہ اقبالؒ کے یوم ولادت کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں خصوصی تقریب
10 November 2026
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار
10 November 2026
بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہوچکی ہے: وکیل کا دعویٰ
10 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا
10 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
10 November 2026
ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے تین حوثی میزائل تباہ
10 November 2026
تربیلا سے دریائے سندھ میں اضافی پانی آج چھوڑے جانے کا امکان، مختلف اضلاع الرٹ
10 November 2026
امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں
10 November 2026