اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل
Web Desk
10 November 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، جس کے تحت جنرل کونسلر کی 1,125 نشستوں کے لیے کل 3,505 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 6,568 کاغذاتِ نامزدگی جاری کیے گئے تھے، جبکہ جنرل کونسلر کی نشستوں کے لیے 110 خواتین امیدواروں نے بھی اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست آج شائع کی جائے گی، جس کے بعد 11 سے 16 نومبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال (اسکروٹنی) کا عمل جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی اداروں کی مدت فروری 2021ء میں ختم ہوئی تھی، اور اب تقریباً ساڑھے پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد 20 دسمبر کو پولنگ انعقاد پذیر ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
منشیات برآمدگی کیس: انمول پنکی کی ساتھی ملزمہ نسیم بی بی مفرور قرار
10 November 2026
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار
10 November 2026
بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہوچکی ہے: وکیل کا دعویٰ
10 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا
10 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
10 November 2026
ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے تین حوثی میزائل تباہ
10 November 2026
تربیلا سے دریائے سندھ میں اضافی پانی آج چھوڑے جانے کا امکان، مختلف اضلاع الرٹ
10 November 2026
امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں
10 November 2026