LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید ہوگئے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار صدر پوتن آج امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے

تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں پانی کا اخراج بڑھنے کا امکان، الرٹ جاری

Web Desk

10 November 2026

تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں پانی کا اخراج ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے تجاوز کرنے کا امکان ہے، جبکہ حکام نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کا یہ بلند اخراج جاری رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایات دی گئی ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں شہریوں کو دریائے سندھ کے کناروں کے قریب جانے، نہانے اور کشتی رانی سے مکمل گریز کی اپیل کی گئی ہے، جبکہ والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو دریا یا ندی نالوں کی طرف نہ جانے دیں۔ اس کے علاوہ مویشی پال حضرات کو بھی اپنے جانوروں کو پانی کے تیز بہاؤ سے دور رکھنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر انتظامی اداروں سے رابطہ کریں۔